ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فیس بک پرخانہ کعبہ کی بے حرمتی کے خلاف گلبرگہ میں  مسلم تنظیموں کا احتجاج: 2 خاطی گرفتار

فیس بک پرخانہ کعبہ کی بے حرمتی کے خلاف گلبرگہ میں  مسلم تنظیموں کا احتجاج: 2 خاطی گرفتار

Sun, 05 Feb 2017 17:25:46  SO Admin   S.O. News Service

گلبرگہ/5۔فروری : فیس بک پر خانہ کعبہ کی بے حرمتی کئے جانے کے خلاف ہفتہ کے دن گلبرگہ کی مختلف مسلم تنظیموں نے زبردست احتجاج منظم کیاگیا  ۔ کل ہند مجلس اتحاد مسلمین ضلع گلبرگہ کی جانب سے شیخ شاہ محمد قوام الدین جنیدی ایڈوکیٹ وہاج بابا صدر مجلس کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ منطم کرتے ہوئے خاطیوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔وہاج بابا نے کہا کہ فیس بک پر خانہ کعبہ کی بے حرمتی کرنے والے ایک سیاسی پارٹی کے ذمہ داران ہیں ۔پولیس کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ ایس ڈی پی آئی ، پاپولر فرنٹ اور امامس کونسل کے عہدہ داران نے کل پولیس بھون میں ایڈیشنل ایس پی اؤ ضلع گلبرگہ مسٹر جئے پرکاش کو یادداشت پیش کرتے ہوئے فیس بک پر خانہ کعبہ کی بے حرمتی کرنے والے خاطیوں کو گرفتار کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ مولانا عطیق الرحمٰن ، صدر امامس کونسل، شاہد نصیر جنرل سیکریٹری ایس ڈی پی ٓئی ، سید علیم الاہی، شیخ اعجاز علی پاپولر فرنٹ، مولانا قدیر ، مولانا ابراہیم اور دیگر اصھاب یادداشت کی پیش کشی ک وقت موجود تھے ۔ اتحاد ملت اسو سی ایشن گلبرگہ کی جانب سے محمد اسحٰق صدیقی عرف امتیاز صدیقی کی سرکردگی میں نوجوانوں کے وفد نے ایس پی گلبرگہ کے نام سے یادداشت پیش کرتے ہوئے فیس بک پر بے حرمتی کا پوسٹ اپ لوڈ ،لائیک اور کامینٹس والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے گلبرگہ کے چند عناصر کے خالف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔ اس دوران فیس بک پر خانہ کعبہ کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں 2نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ خاطیوں کے خلاف پولیس اقدامات جاری ہیں ۔
 


Share: